ایکس کے نئے فیچر کے بعد ہوشربا انکشافات، پی ٹی آئی اکاؤنٹس کس ملک سے فعال ہیں؟

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹس کے اصل ملک اور لوکیشن ظاہر کرنے کے مختصر فیچر نے بڑا انکشاف کر دیا۔

چند گھنٹوں کے لیے فعال اس فیچر نے نہ صرف پی ٹی آئی اور دیگر پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے غیر ملکی لوکیشنز ظاہر کیے بلکہ بھارت کی جانب سے چلائی جانے والی ایک وسیع جعلی پروپیگنڈا مہم کو بھی بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایکس کا لوکیشن فیچر، شفافیت کی نئی لہر یا پرائیویسی کا خطرہ؟نئی بحث چھڑ گئی

رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف مسلسل غلط معلومات، پروپیگنڈا اور منظم مہم چلا رہے تھے۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور آن لائن بیانیے کو اپنے حق میں موڑنا تھا۔

ایلون مسک کے مطابق یہ فیچر پلیٹ فارم پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی میں مدد کیلئے تخلیق کیا گیا تھا۔

تاہم صارفین کی جانب سے پرائیویسی ظاہر ہونے کی تشویش سامنے آنے کے بعد یہ فیچر صرف 2 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا گیا۔

سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عارضی فیچر ختم تو ہو گیا، لیکن اس نے کم وقت میں کئی ایسے نیٹ ورکس کو بے نقاب کر دیا جو عرصہ دراز سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں مصروف تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp