ضلعی انتظامیہ کے مطابق گمشدہ بچوں کی تلاش کو تین دن گزر گئے ہیں اور ڈوبنے والے 16 سے زائد بچے اب بھی لاپتا ہیں۔
ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، نیوی، ریسکیو اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کوہاٹ: سیر کیلئے آئے بچوں کی کشتی تاندہ ڈیم میں ڈوب گئی، 11 بچے جاں بحق
فرقان اشرف نے بتایا کہ 2 روز کے ریسکیو آپریشن میں 31 میتیں نکالی گئی ہیں اور 5 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ واقعے سے متعلق مدرسے کے مہتمم کا کہنا ہے کہ تاندہ ڈیم میں کشتی اُلٹنے سے 50 سے زائد بچے اور ملا ڈوب گئے تھے۔
کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔