نئی گج ڈیم کیس: آئینی عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مذاکرات کی ہدایت

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس ارشد حسین بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے نئی گچ ڈیم منصوبے کی لاگت پر رپورٹ طلب کرلی

سماعت کے دوران واپڈا کی جانب سے سلمان منصور نے عدالت میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹر معاہدے کے مطابق کام نہیں کر رہا، جس کے باعث منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

واپڈا کے وکیل کا مؤقف تھا کی اس صورتحال میں لاگت میں بھی مسلسل اضافہ پو رہا ہے۔

جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین بیٹھ کر باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالیں۔

مزید پڑھیں:آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر بات چیت کے ذریعے تنازعہ حل نہ ہوا تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟