60 سالہ پائلٹ کی ایئر ہوسٹس سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ پر گزشتہ ہفتے فائیو اسٹار ہوٹل میں جہاز کے عملے کی 26 سالہ ممبر سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا، ملزم روہت ساران اپنے ساتھی پائلٹ اور متاثرہ خاتون کے ساتھ حیدرآباد سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو پہنچا تھا اور ان کا ہوٹل میں قیام تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پائلٹ انہیں سگریٹ پینے کے بہانے اپنے کمرے کے قریب لایا اور زبردستی اندر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے ایوی ایشن کمپنی کے انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کی شکایت پر بھارتیہ نیایا سنگھیتا کی دفعہ 63 (ریپ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کیس کو مزید تحقیقات کے لیے بنگلورو سٹی کے ہلسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp