عالمی مقابلۂ حسنِ قرأت ایک تاریخی اور قابلِ فخر اجتماع ہے، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مقابلۂ حسنِ قرأت ایک تاریخی اور قابلِ فخر اجتماع ہے، جس کی اصل اہمیت قرآنِ حکیم سے منسلک ہونا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب اور مکمل ضابطۂ حیات ہے، اور اس کی خدمت کے لیے منعقد ہونے والا یہ پروگرام پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرات کا آغاز

ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے بتایا کہ مقابلے میں دنیا کے 40 ممالک سے قراء کرام شرکت کر رہے ہیں، اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا عالمی پروگرام ہے جو پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے وزارتِ مذہبی امور کی معاونت کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ قرآنِ حکیم کی ترویج و اشاعت کے لیے یہ کاوشیں مسلسل آگے بڑھتی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp