پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کی حفاظت کا فریضہ نبھایا۔

وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہر قدم پر شہدا کے ورثا کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے مضبوط اقدامات جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp