عالمی مقابلہ حسن قرأت کا اسلام آباد میں افتتاح ہوگیا جس میں 40 ممالک کے قرا حضرات حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج 27 اکتوبر تک کوائف کی درستگی کروا لیں، وزارت مذہبی امور کی ہدایت
مقابلہ حسن قرأت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے کہا کہ یہ اجتماع انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی اہمیت کی سب سے بڑی وجہ قرآن حکیم ہے جو اللہ کی آخری کتاب اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ حسن قرأت: ایرانی قاری یونس شاہ مرادی نے جیت لیا
ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے کہا کہ اس مقابلہ کے انعقاد کے حوالے سے جن جن شخصیات نے وزارت مذہبی امور کی معاونت کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں دنیا کے 40 ممالک سے قرا حضرات شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا پروگرام ہے اور اب یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: مدینہ منورہ سے جنید جمشید کے بیٹے کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل
سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ قرآن حکیم کی خدمت کے حوالے سے مختلف پروگرام جاری رہیں گے۔












