ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد تاحیات پابندی ختم

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (AFP)کی جانب سے عائد تاحیات پابندی پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB)  نے ختم کر دی ہے۔

12 اکتوبر 2025 کو پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (AFP) نے سلمان اقبال بٹ، جو کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ ہیں، پر عمر بھر کی پابندی عائد کی تھی۔

یہ  بھی پڑھیں:ارشد ندیم کے کوچ پر تاحیات پابندی، حکومت نے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا

سلمان بٹ نے اس پابندی کو چیلنج کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ پابندی بغیر دائرہ اختیار، قانونی عمل یا کسی قانونی بنیاد کے جاری کی گئی تھی۔

پی ایس بی کے فیصلے میں پابندی ختم

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے 13 نومبر 2025 کو جاری ہونے والے فیصلے میں پابندی کو ’غیر قانونی، آئینی، حد سے تجاوز کرنے والی اور ابتدا سے کالعدم‘ قرار دیا۔

اس فیصلے کے بعد سلمان بٹ کی حیثیت بحال ہو گئی اور وہ دوبارہ قومی ایتھلیٹکس کوچ کے طور پر کام کر سکیں گے۔

فیصلے کی اہم وجوہات

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ اے ایف پی نے سلمان بٹ کو کبھی رسمی چارج شیٹ جاری نہیں کی اور نہ ہی انکوائری رپورٹ فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی

سلمان بٹ کو اپنا دفاع پیش کرنے یا سننے کا حق بھی نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 4، 10-A اور 25 کی خلاف ورزی تصور کیا گیا۔ نیز یہ کہ عمر بھر کی پابندی اے ایف پی کے اپنے قواعد کے مطابق حد سے زیادہ اور غیر آئینی تھی، اس لیے اسے ابتداء سے کالعدم قرار دیا گیا۔

پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات

فیصلے میں یہ بات بھی شامل کی گئی کہ اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات پر کوئی اختیار نہیں تھا، کیونکہ یہ ایک صوبائی ادارہ ہے اور انتخابات پنجاب اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ہوئے تھے۔

انتخابات کے دوران کسی اعتراض یا قانونی مسئلے کا اندراج نہیں ہوا، اس لیے اے ایف پی کے الزامات کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔

اثر اور اہمیت

پابندی کے نتیجے میں پاکستان کے اعلیٰ کارکردگی والے ایتھلیٹس کی تیاری میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی اور ارشد ندیم کی بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ، قومی میڈلز کے امکانات اور پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ اس فیصلہ کے بعد سلمان بٹ کے پیشہ ورانہ حقوق اور حیثیت بحال ہو گئی ہے اور وہ دوبارہ اپنے عہدے پر کام کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات

پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟

نیا عالمی ریکارڈ: سلمان علی آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور