وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اور مضبوط اتحادی ہے، اور حکومت اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاسی عمل ہمیشہ کھلے دروازوں اور بات چیت سے آگے بڑھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کرنا ہے، کیونکہ کسی عمل میں شریک ہوئے بغیر دھاندلی کا الزام لگانا درست طرزِ عمل نہیں ہوتا۔














