امریکا، پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔

سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نےحال ہی میں چین، بھارت،ترکی اورمصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں،امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہوگی۔

سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مد نظر رکھتی ہے،ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کر سکتے ہیں، وہ دھمکیاں ہی نہیں دہشتگردی پر اتر سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم روس سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،امید ہے دوسرے ممالک مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور روس مل کر کام کر رہے ہیں ،توانائی کے شعبے میں تعاون میں بھی مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp