وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں اور ان کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان
مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم اور مسائل پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے قبل 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اس کے عوام نے ہمیشہ اپنی خودمختاری، وقار اور سیاسی شناخت کو ترجیح دی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے اور یہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔














