’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا ممبئی میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 89 سال تھی اور وہ اپنی 90 ویں سالگرہ سے 2 ہفتے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوئے۔

دھرمیندر نے 65 سالہ کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ ’شعلے‘ میں ایکشن ہیرو کے طور پر تو مشہور تھے ہی لیکن ’چپکے چپکے‘ میں جاذب نظر نباتات کے پروفیسر کے طور پر اور ’ستی کم‘ میں اصولوں والے انسان کے طور پر یکساں طور پر مقبول تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے

اداکار کی زندگی میں پاکستان اور وہاں کے مداحوں کے لیے بھی خاص محبت تھی۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دھرمیندر نے پاکستان کو اپنی ’موسی ماں‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ہندوستان میری ماں ہے تو پاکستان میری موسی ماں ہے۔ اب جب یہ دو مائیں ایک دوسرے سے گلے ملیں گی تو ہم بچوں کے لیے کتنا سکون نصیب ہوگا۔ دعا کریں اللہ سے، بھگوان سے اور واہگورو سے کہ ہم سب ایک ہو جائیں‘۔

تقریب میں سینکڑوں افراد جن میں مشہور اداکارہ ریکھا بھی شامل تھیں نے دھرمیندر کے الفاظ پر تالیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اداکار کے قریبی دوست اور فلمی ساتھی امیتابھ بچن کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔

اداکار کی آخری فلم ’اکیس‘ میں اگستیا نندا کے ساتھ ان کی یادگار اداکاری دیکھی جائے گی۔ یہ فلم سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی، جو ان کی وفات کے ایک ماہ بعد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پی ایس ایل کی 3 فرنچائزز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا، ملتان سلطانز کے مستقبل پر سوالیہ نشان

26 اور 27 نومبر کو 2 روزہ تعطیل، سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے

کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد

چکلالہ کینٹ کے سابق امیدوار اور جماعت اسلامی کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک