اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

جہاں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا

صبح 9 بج کر 35 منٹ پرانڈیکس 162,464 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا جو 480 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

مارکیٹ میں خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز یعنی پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی، جب کم ٹریڈنگ والیوم اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویّے کے باعث انڈیکس 161,984 پوائنٹس یعنی 118 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

بین الاقوامی صورتحال میں بھی منگل کو ایشیائی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی کیونکہ یہ توقعات بڑھ رہی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو دسمبر میں شرح سود میں کمی کرے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے عالمی شیئرز میں بھی نمایاں خریداری ہوئی۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس 1% بڑھ گیا، جو پچھلے ہفتے ہونے والی 4% کمی کا کچھ حصہ ریکور کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

تاہم یہ انڈیکس اب بھی رواں ماہ مجموعی طور پر 3.8 فیصد کمی کی طرف بڑھ رہا ہے، جو مارچ کے بعد پہلی ماہانہ گراوٹ ہے۔

جاپان کا نکی انڈیکس بھی منگل کی صبح 0.8 فیصد بڑھا، اگرچہ گزشتہ ہفتے یہ 3.5 فیصد نیچے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز

آئینی عدالت کا بل بورڈز لگانے پر سخت ردِعمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتّا کے فن پاروں کی نمائش میں حیرت انگیز شرکت

’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا