اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس دوران سماعت بے ہوش، اسپتال منتقل

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دورانِ سماعت طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ کی کارروائی جاری تھی کی اچانک جسٹس انعام بے ہوش ہوکر کرسی پر گر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ

واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی اسپتال پہنچ گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی فوری طبی معاونت کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

ابتدائی معلومات کے مطابق دورانِ سماعت طبیعت ناساز ہونے کے باعث جسٹس منہاس کو فوری طور پر کارروائی روک کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کا جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں غیرمعیاری اور مضر صحت منرل واٹر کے برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز

آئینی عدالت کا بل بورڈز لگانے پر سخت ردِعمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا