بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پالامو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 22 سالہ خاتون گھریلو جھگڑے کے دوران ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات تھانہ رام گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد 25 سالہ شوہر، اپیندر پریہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وقوعے کے وقت خاتون بھی نشے میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘
پولیس کے مطابق شیلپی دیوی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ اپیندر گھر میں شراب کے نشے میں تھا جب شیلپی بھی نشے کی حالت میں واپس آئی۔ اس پر اپیندر نے اس سے نشے میں گھر آنے کی وجہ پوچھی تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
جھگڑا بڑھنے پر اپیندر نے شیلپی کو مارنا شروع کیا اور پھر اچانک اسے زور سے زمین پر پٹخ دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر جان کھو بیٹھی۔
3 سال قبل شادی کرنے والے اس جوڑے کا ایک بچہ بھی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔













