شکرگڑھ کے گاؤں سنیاری میں داخل ہونے والا نایاب جنگلی سامبر طبی معائنے کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ: ہرن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
شہریوں نے سرحد پار سے بھٹک کر آنے والے اس جانور کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا، جس کے بعد رینجرز اور وائلڈ لائف حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے تغل پور جنگل میں آزاد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سامبر بھارت کی طرف سے سرحد عبور کرکے سنیاری کے علاقے میں داخل ہوا تھا، جہاں مقامی افراد نے اسے محفوظ رکھا اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔ سامبر کی بحفاظت رہائی کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے ماحول دوست جنگلی جانوروں کی بقا ضروری ہے۔ ادارے کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بھارتی نایاب جانوروں کو مناسب دیکھ بھال کے بعد آزاد کیا جا چکا ہے۔














