سی آئی اے کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کراچی سے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے شخص کو اندرون سندھ کے علاقوں گھوٹکی، کشمور کے کچہ سے بازیاب کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
مورخہ 21 جون 2025 کو کراچی کے علاقے قائدآباد سے محمد معین الدین ولد محمد یوسف عمری (70 سالہ) کو سستا اسکریپ بیچنے کے جھانسے میں اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے اس کی رہائی کے بدلے میں 2 کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فونز بطور تاوان طلب کیے تھے۔
مقدمہ نمبر 373/25 کے تحت دفعہ 365A PPC تھانہ قائدآباد میں درج کیا گیا، جس کی تفتیش بعد میں AVCC/CIA کراچی کو منتقل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ
ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، سی آئی اے کراچی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے محمد معین الدین کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔
بازیابی کے بعد مغوی اور مدعی مقدمہ نے ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔














