وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری طور پر معطل کردی ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک افغان پناہ گزین کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا مشتبہ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

وزیرِ ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم کے مطابق مشتبہ شخص ایک افغان شہری ہے جو 8 ستمبر 2021 کو بائیڈن انتظامیہ کے تحت آپریشن الائیز ویلکم کے ذریعے بغیر مکمل جانچ پڑتال کے امریکا لایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص، رحمان اللہ لکانوال، نے مبینہ طور پر بدھ کے روز گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 2 نیشنل گارڈ کو شدید زخمی کیا۔

رپورٹس کے مطابق وہ 2021 میں امریکا داخل ہوا تھا اور رواں برس اسے پناہ فراہم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:امریکا افغانستان سے اپنا جنگی سامان کیوں واپس لینا چاہتا ہے؟

امریکی شہریت و امیگریشن سروس نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ افغان شہریوں سے متعلق تمام امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فی الحال غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے، جب تک سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے طریقۂ کار کا مزید جائزہ نہیں لے لیا جاتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ شخص ’بائیڈن کے دور میں امریکا لایا گیا تھا۔‘

ان کے مطابق آپریشن الائیز ویلکم کے تحت اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو ہنگامی طور پر امریکا منتقل کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اب ہمیں لازمی طور پر ان تمام افراد کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں افغانستان سے امریکا آئے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے میانمار کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کر دیا

’اور ایسے ہر شخص کی ملک بدری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے جو یہاں رہنے کے قابل نہیں یا امریکی مفاد میں کوئی فائدہ نہیں رکھتا۔‘

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق آپریشن الائیز ویلکم کے تحت تقریباً 90 ہزار افغان شہری امریکا داخل ہوئے، جنہیں ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی۔

جون 2025 کی ایک حکومتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں سے 55 افراد یا تو امریکا پہنچنے کے وقت ہی دہشت گردوں کی واچ لسٹ پر موجود تھے یا بعد میں اس فہرست میں شامل کیے گئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟

طالبان نے اگست 2021 میں کابل پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا، جس کے ساتھ ہی افغانستان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کا 20 سالہ فوجی وجود ختم ہوگیا۔

صدر ٹرمپ نے اس انخلا کو ’ذلت آمیز‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے امریکا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

انقلاب منچہ کا آج بنگلہ دیش بھر احتجاج کا اعلان

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘