کوئی پسندیدہ نہیں، سب کا کڑا احتساب کریں گے: چیئرمین نیب

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کا کوئی بھی پسندیدہ نہیں ہے، نیب غیرجانبدار ادارہ ہے، کڑا احتساب اور منصفانہ فیصلے کریں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے پوری قوم مل کر کام کرے۔

قومی احتساب بیور(نیب) کی جانب سے جاری پریس رہلیز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب راولپنڈی کے دفتر میں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف فراڈ کیسز کے متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

چیئرمین نیب نے شرکاء سے خطاب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا اور قانون کے مطابق کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ ادارہ مختلف تنازعات کا حصہ رہا جس کی وجہ سے یہ اپنے اصل کام پر توجہ مرکوز نا رکھ سکا اور اس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ان کا مقصد نیب کا ایک منصفانہ اور غیر جانبدار ادارہ کے طور پر امیج بحال کرنا ہے۔

پریس رہلیز کے مطابق چیئرمین نیب نے عالمی کرپشن انڈیکس میں ملک کی تنزلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے لوٹی گئی رقم کی واپسی پر متاثرین کے صبر کو سراہا تاہم چیئرمین نیب نے عزم کیا کہ اب کیسز قانون کے مطابق مقررہ معیاد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

ادارہ صرف ایمانداری اور غیر جانبداری کے اصول پر کار بند ہے

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا کوئی فیورٹ نہیں ہے اور ادارہ صرف ایمانداری اور غیر جانبداری کے اصول پر سختی سے کام کرتا ہے تفتیشی مرحلے کے دوران تمام ملزمان شائستگی اور تہذیب کے مستحق ہیں۔ انہوں نے تلقین کی کہ ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک برتیں جیسا اپنے لیے چاہتے ہیں۔

ملازمین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے جلد از جلد حل کے ذریعے ملازمین بالخصوص خواتین عملے کے لیے کام کے ماحول کو ہر ممکن حد تک آرام دہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روٹیشن پالیسی کو ہر صورت میں لاگو کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے اس موقع پر پودا بھی لگایا اور نیب راولپنڈی کے ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو میں شرکت کی۔

نیب راولپنڈی نے 5 کیسز میں 3.5 ارب کی ریکوری کی: عرفان بیگ

پریس رہلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل ازیں ڈی جی نیب راولپنڈی مرزا عرفان بیگ نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ نیب راولپنڈی نے 5 فراڈ کیسز میں 3.5 ارب روپے کی ریکوری کی، جس میں سے 27 ملین روپے متاثرین میں آج تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

بقول ان کےان کیسز میں سندھ ٹریکٹرزاسکیم میں جعلی اکاؤنٹس میں 130 ملین روپے حکومت سندھ کے حوالے کیے جا رہے ہیں، عسکریہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں 500 ملین روپے، نیشنل ہاؤس بلڈنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن فراڈ میں 1.9 بلین روپے اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سارک، پلڈاٹ اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں پر شفاف عملدرآمد کے لیے چین کے ساتھ ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں نیب راولپنڈی کے ملازمین سے اپنے خطاب میں چیئرمین نیب نے لوٹی گئی رقم کی واپسی میں ان کے کام کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر