پاکستان کے سابق وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی اور کرکٹر عمران خان کے انتقال کے حوالے سے حالیہ رپورٹس نے ایک بار پھر ان کی نجی زندگی کے پرانے واقعات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ انہی میں سے ایک ان کا بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1985 کے ایک اسٹار میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کو اُس دور میں مختلف سماجی تقریبات، ساحلِ سمندر اور نجی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان قربت اس حد تک تھی کہ متعدد لوگوں کو یہ گمان تھا کہ دونوں ’گہری محبت‘ میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، اداکارہ ریکھا اور ونود کھنہ کے رقص کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہونے لگی
ذرائع کے مطابق اُس زمانے کے گوسپ میگزینز نے یہاں تک پیشگوئی کی تھی کہ دونوں شادی کے خواہشمند ہیں۔ ریکھا کی والدہ پشپاولّی نے اس حوالے سے ایک نجومی سے مشورہ بھی کیا تھا کہ کیا عمران خان ان کی بیٹی کے لیے مناسب دولہا ہوں گے تاہم، ان تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود یہ تعلق کسی حتمی شکل میں نہ ڈھل سکا اور دونوں نے خاموشی سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ ریکھا اور نہ ہی عمران خان نے کبھی عوامی سطح پر اس رشتے کی تصدیق کی۔














