جناح ہاؤس کا دورہ، 9 مئی کے واقعات پر دل بہت رنجیدہ ہے: چیئرمین سینٹ

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے 9 مئی کے واقعات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توڑ پھوڑ اور قومی املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے دل بہت رنجیدہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس لاہور سمیت ملک میں قومی سلامتی کے اہم اداروں پر9 مئی کو جو حملے کیے گئے وہ یقیناً قابل مذمت ہے۔ جناح ہاؤس ہمارا تاریخی ورثہ ہے اس کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پردل بہت رنجیدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے دْشمن قوتوں کو حوصلہ ملتا ہے، سیاسی مسائل کا واحد حل بات چیت و مذاکرات ہیں۔ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بہت تحمّل کا مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کی افواج کا تحمل و تدبر قابلِ تحسین ہے، جس نے مذموم سازش کو ناکام بنا دیا۔ ہم اپنی پاک فوج کے ہمیشہ ساتھ تھے اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تاریخی اثاثوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا ۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والے وفد میں سینیٹرزمشاہد حسین سید، ہدایت اللہ، عرفان الحق صدیقی، سرفراز بگٹی، منظوراحمد کاکڑ، حاجی ہدایت اللہ خان، ہلال الرحمٰن، رانا مقبول، شاہین خالد بٹ اور دیگر شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی