سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے ہراکر سہ ملکی ٹی 20 کے فائنل میں، مقابلہ پھر شاہینوں سے

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے ہراکر سہ ملکی ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستان ٹیم سے ہی ہوگا۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 ٹرائی سیریز کے میچ میں جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 178 رنز بناسکی۔

کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے جبکہ عثمان خان نے 33 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 2 رنز دیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، گیم میں اِن

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ سری لنکن بیٹر کامل مشرا 76 بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ کشل مینڈس 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کےابرار احمد نے 2 اور صائم ایوب و سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فائنل میچ ہفتے کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

دوسری جانب سری لنکا کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ جیت کے بغیر ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوسکتا تھا۔

پاکستان نے اہم فاسٹ بولرز کو آرام دیا

فائنل میں رسائی یقینی ہونے کے بعد پاکستان نے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بدستور آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد وسیم اور سلمان مرزا کو مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

ٹیم مینجمنٹ اس میچ کو ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشنز بہتر بنانے اور نئے ٹیلنٹ کا اعتماد بڑھانے کا بہترین موقع قرار دے رہی ہے۔

سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے