پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں جمعرات کو کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں بابر اعظم دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ 10 واں موقع تھا جب وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر پویلین لوٹے اور اس طرح انہوں نے صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کا ریکارڈ برابر کر لیا۔
ٹی ٹوئنٹی میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست
ریکارڈ کے مطابق عمر اکمل نے 84 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیے: سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے ہراکر سہ ملکی ٹی 20 کے فائنل میں، مقابلہ پھر شاہینوں سے
صائم ایوب نے 55 میچز میں یہ ’کارنامہ‘ دہرایا تھا جبکہ بابر اعظم نے 135 میچز میں 10 بار صفر پر پویلین لوٹ کر اپنی جگہ فہرست میں شامل کی۔
گو پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے وہ میچ 6 رنز سے ہار گئی لیکن وہ فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی تھی۔ فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہفتے کے روز ہوگا۔














