اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، میپیل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سمیت اہم انڈیکس شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوتے دکھائی دیے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان پر قابو پانا ممکن نہ رہا، کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی منٹوں ہی میں 167,000 کی سطح عبور کر لی۔
دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 166,769.75 پوائنٹس پر منڈلا رہا تھا، جو 1,396.44 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
مارکیٹ میں مجموعی طور پر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، خاص طور پرآٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں خریدوفروخت غالب رہی۔
Market is up at midday 🚀
⏳ KSE 100 is positive by +1401.87 points (+0.85%) at midday trading. Index is at 166,775.18 and volume so far is 160.97 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/4rAQfLl8Mh— Investify Pakistan (@investifypk) November 28, 2025
گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور تیزی دیکھی گئی، تمام بڑے انڈیکسز میں اضافے، بہتر مارکیٹ بریتھ اور اسپورٹڈ والیوم کے ساتھ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2,184.78 پوائنٹس بڑھ کر 165,373.31 پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 1,200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
بین الاقوامی طور پر، ایشیائی مارکیٹیں مشکل بھرے نومبر کے اختتام پر نسبتاً سنبھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
امریکی شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا ہے، جس کی وجہ سے امریکی ٹریژریز مسلسل چوتھے ماہ بھی بہتر پرفارم کر رہی ہیں۔

امریکی مارکیٹس جمعرات کو تھینکس گیونگ کی تعطیل کے باعث بند تھیں اور جمعہ کے روز مختصر سیشن ہو گا، جس کے باعث عالمی مارکیٹوں میں سرگرمی معمول سے کم ہے۔
یورپی اسٹاکس عمومی طور پر مثبت رہے جبکہ کرنسی مارکیٹس نسبتاً پرسکون دکھائی دیں۔
مزید پڑھیں: ’ایلیٹ کیپچر‘ پاکستانی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہا ہے، آئی ایم ایف
ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس جمعہ کو تقریباً کسی تبدیلی کے بغیر رہا، تاہم ہفتے کے دوران اس میں 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
جاپان کا نکی انڈیکس بھی معمولی تبدیلی کے ساتھ ٹریڈ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر 3.2 فیصد بڑھنے کی راہ پر ہے، لیکن پورے مہینے میں 4.3 فیصد منفی ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی مارکیٹ 1 فیصد گر گئی، کیونکہ ملک کے مرکزی بینک نے شرح سود برقرار رکھتے ہوئے ڈھیلی مانیٹری پالیسی کے خاتمے کا اشارہ دیا۔












