سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عدالت 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی اور یکم جنوری 2026 کو دوبارہ کھلے گی۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر عدالتی کارروائی، 4 ججز سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو تیار
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ یا دیگر فکس مقدمات کی سماعتیں بھی کی جائیں گی تاکہ عدالت کے اہم امور متاثر نہ ہوں۔













