بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد اس کی گرل فرینڈ نے جنازے کے دوران اپنے مقتول محبوب سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، آنچل نامی لڑکی تین سال سے سکشم ٹیتے کے ساتھ تعلقات میں تھی اور ان کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن آنچل کے گھر والے اس رشتے کے سخت مخالف تھے۔ انہوں نے نوجوان کو مارپیٹ کے بعد گولی مار کر اور سر پتھر سے کچل کر قتل کر دیا۔
A 20-year-old man was beaten up, shot and his head was crushed with a stone in #Maharashtra's #Nanded.
At his funeral, his girlfriend applied vermillion on her forehead and vowed to live in his house as a daughter-in-law.
Aanchal met #SakshamTate through her brothers and grew… pic.twitter.com/3TQGVuIuKN
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) November 30, 2025
سکشم کی آخری رسومات کے دوران آنچل اس کے گھر پہنچی، اس نے اپنے ماتھے پر سندور بھرا اور اعلان کیا کہ اس نے اپنے محبوب سے ’مرتے دم تک‘ شادی کر لی ہے۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی باقی زندگی اس کے گھر میں اس کی بیوی کے طور پر گزارے گی۔
آنچل نے قاتل خاندان کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری محبت نے موت کے بعد بھی جیت حاصل کی، جبکہ میرے والد اور بھائی ہار گئے‘۔ اس نے قاتلوں کو موت کی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ پولیس نے 6 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔














