گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان کی قربانی دی، اور آپ ان کے خلاف قرار داد لا رہے ہیں۔

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میرا تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے ہوگا لیکن یہاں پر ایسا نہیں۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں اپوزیشن وفد کو کیا یقین دہانی کرائی ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لیے ایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے، اس اسمبلی میں کیا کچھ نہیں ہوتا رہا سب کو معلوم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

ایک بدنام زمانہ ڈاکو نے کیسے چوہدری اسلم سمیت دیگر پولیس افسران کو جیل بھیجا؟

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک