خیبرپختونخوا اسمبلی نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھٹو کو سرکاری سطح پر قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔ علاوہ ازیں قرارداد کی ایک نقل وفاقی حکومت کو بھی ارسال کرنے کی سفارش کی گئی۔
پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے مضبوط، جمہوری اور عوامی پاکستان کی بنیاد رکھی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔














