پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی قانونی اور جغرافیائی حدود کے اندر رہ کر فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔

سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شاکر حسین داوڑ نے صوبے کے تمام سینیئر افسران کو بھیجے گئے سرکاری سرکلر میں یاد دہانی کرائی کہ پولیس فورس کا ہر رکن غیرجانبدار رہنے کا پابند ہے اور کسی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر نہ جڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس یا ریلی جوائن کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ہدایات میں موجودہ قوانین کا اعادہ کیا گیا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو کسی بھی سیاسی جانبداری سے منع کرتے ہیں۔ یہ ہدایات اُس وقت سامنے آئی ہیں جب وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی جانب سے ریاستی مشینری کے سیاسی مقاصد کے لیے مبینہ استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب وفاقی سطح پر یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اپنے ممکنہ احتجاج کے دوران صوبائی پولیس کو سیاسی استعمال میں لانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فیک نیوز کی بھرمار، عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی 2 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر چکی ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ٹی20 کی بڑھتی مصروفیات، سلمان آغا کا کیلنڈر ایئر میں نیا سنگ میل

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک