وڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ عدلیہ میں مختلف اہم تقرریوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سب سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 3 سینیئر ججز کے ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیشن نے جسٹس ظفر راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عہدے کے لیے بھی 3 سینیئر ججز جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی کے ناموں پر غور کیا گیا۔
مشاورت کے بعد کمیشن نے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے لیے بھی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آئین کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی سفارش اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق سے مشروط ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل
لہٰذا سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹسز اور سپریم کورٹ کے نئے مستقل جج کی نامزدگیوں سے متعلق سفارشات صدرِ مملکت کو بھجوائی جائیں گی۔
جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔














