ترک وزیر توانائی الپ ارسلان کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار نے منگل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مصری وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خصوصاً پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں وسعت دینے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹیجک تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام کے لیے شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون

آرمی چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی مستقل حمایت پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

الپ ارسلان نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل