ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا کر کیا جانے والے بم دھماکے میں 3 اہلکاروں شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پنیالہ پولیس کی حدود میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے، جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی

واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مذمت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ کارروائی انتہائی بزدلانہ ہے، دشمن عناصر ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟