صدرِ مملکت نے محمد ظفر الحق حجازی کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محد ظفر الحق حجازی کو اس عہدے کے لیے 4 سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے کویتی سفارتکار کو ’نان فائلر‘ قرار دے کر ٹیکس کٹوتی کردی

وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر تعیناتی کے بعد محمد ظفر الحق حجازی ٹیکس کے نظام میں شفافیت، ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی کے مؤثر جائزے کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔














