اسٹاک ایکسچینج پھر شدید مندی سے دوچار، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کی کمی

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں بدھ کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دن 12 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,329.05 پوائنٹس یعنی 0.79 فیصد کمی کے ساتھ 166,313.22 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اہم شعبوں میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو متاثر کیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن شامل ہیں۔

انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پاکستان اسٹیٹ آئل، ایس این جی پی ایل، حبیب بینک لمیٹڈ، ایم ای بی ایل اور نیشنل بینک آف پاکستان منفی زون میں ٹریڈ ہوئے۔

منگل کو بھی پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر منفی ٹریڈنگ سیشن دیکھا گیا تھا، جہاں بڑے انڈیکسز، شعبہ جاتی بینچ مارکس اور فیوچر کونٹریکٹس مسلسل منافع کے حصول کے رجحان کے باعث نیچے بند ہوئے۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 419.92 پوائنٹس کمی کے بعد 167,642.28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، یعنی 0.25 فیصد کی کمی۔

مزید پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی سطح پر، ایشیائی مارکیٹس بدھ کو نسبتاً مستحکم رہیں، کیونکہ عالمی بونڈ مارکیٹس اور کرپٹو کرنسیوں میں گزشتہ روز آنے والی عارضی گراوٹ کے بعد وال اسٹریٹ کی واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔

بِٹ کوائن دوبارہ 90,000 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ نیسڈیک اور ایس اینڈ پی 500 کے فیوچر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسفک انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ جبکہ جاپان کا نکی 0.8 فیصد بڑھا۔

ہفتے کے آغاز میں جاپان میں شرح سود میں ممکنہ اضافے کی توقعات کے باعث گلوبل بونڈ مارکیٹس میں شدید فروخت اور کرپٹو میں گراوٹ نے مارکیٹس کو متاثر کیا تھا، تاہم بدھ کے روز صورتحال میں بہتری دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بڑے نئے محرک کی عدم موجودگی میں اب سرمایہ کاروں کی توجہ آنے والے ہفتے فیڈرل ریزرو کی متوقع شرح سود میں کمی کی جانب مبذول ہو گئی ہے، جس نے مجموعی مارکیٹ جذبات کو بہتر بنایا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 18 سے زائد افراد جاں بحق

پنجاب حکومت کی عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو منائی جائےگی

شاہ چارلس نے نائیجریا کے صدر کو دوپہر کا کھانا کیوں نہیں کھلایا؟

ویڈیو

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب

کالم / تجزیہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ