پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہوم ٹرائی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
23 سالہ صائم ایوب نے سیریز میں پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 118 رنز اسکور کیے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 114.56 رہا۔ انہوں نے 4 میچوں میں 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگز میں بہتری، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی
آخری 2 مقابلوں میں انہوں نے بالترتیب 27 اور 36 رنز بنائے اور دونوں میچز میں ایک، ایک وکٹ بھی لی، جس کی بدولت وہ فیصلہ کن مرحلے میں نمایاں رہے۔
Saim Ayub become the Number 1 All rounder again in ICC T20I Ranking pic.twitter.com/VoUo5AFpHD
— Cricket Affairs 🇵🇰 (@cricketaffairs3) December 3, 2025
ان بہترین کارکردگیوں کی بنیاد پر صائم ایوب نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 295 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی
پاکستان کی جانب سے ایک اور نمایاں کارکردگی محمد نواز کی رہی، جنہوں نے آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث پلیئر آف دی سیریز اور فائنل کے پلیئر آف دی میچ کے اعزازات اپنے نام کیے۔
نواز نے سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور 10.20 کی شاندار اوسط برقرار رکھی۔ بیٹنگ میں انہوں نے 52 رنز اسٹرائیک ریٹ 162.50 کے ساتھ اسکور کیے، جس کے بعد وہ آئی سی سی ٹی20 آئی آل راؤنڈر رینکنگ میں 3 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

نواز نے بولنگ رینکنگ میں بھی 2 درجے ترقی حاصل کی اور 11ویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ ابرار احمد، جنہوں نے 4 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں، بولنگ رینکنگ میں 4 درجے اوپر آکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
شاہین آفریدی 18ویں پوزیشن پر برقرار رہے، سفیان مقیم 4 درجے گر کر 32ویں نمبر پر آگئے، جبکہ سلمان مرزا 4 درجے ترقی کے ساتھ 34ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستانی کھلاڑی فہرست میں کہاں ہیں؟
صائم ایوب نے بولنگ رینکنگ میں بھی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 12ویں درجے اوپر آکر 39ویں پوزیشن حاصل کی۔
بیٹنگ رینکنگ میں سیریز کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان آخری 2 میچوں میں صرف 32 رنز بنانے کے باعث 2 درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

انہوں نے 146.92 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 191 رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم ایک درجے گر کر 30ویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ صائم ایوب 2 درجے ترقی کے ساتھ 35ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگز میں بہتری، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے سب سے بڑی جست لگائی اور 11 درجے ترقی کے ساتھ 52ویں پوزیشن پر آگئے۔ دوسری جانب محمد رضوان، جو اس وقت ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، 8 درجے گر کر 55ویں نمبر پر پہنچ گئے۔













