کیا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے دادا نے حقیقت چھپانے کے لیے پیسے لیے؟

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے اہل علاقہ اور خاندان کو سوگوار کردیا ہے، جہاں کمسن ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر متعلقہ افسران معطل

کمسن ابراہیم کے دادا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری طرف سے یہ ٹائٹل لگایا گیا ہے کہ بچے کے دادا نے قبول کرلیا ہے کہ بچے کو کے ایم سی نے برآمد کیا ہے، جبکہ میری طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں ہے۔ ایسی پوسٹ کی وجہ سے میری طرف مختلف رائے آ رہی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ دادا کو پیسے مل گئے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ دادا پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر اپنی اپنی باتیں ہیں اور اپنی اپنی سوچ ہے۔ میں یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں کہ مجھ پر اب کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ چند گنتی کے دن ہیں اور میں انہیں گزار رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بطور میئر کامیاب نہیں ہو سکا‘، مرتضیٰ وہاب کا بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے پر اظہار ندامت

انہوں نے کہا کہ میرے لیے بڑی خباست ہوگی کہ میں اپنی ننھی سی جان کے لیے کوئی سیاسی داؤ پیچ کھیلوں۔ یہ میرے لیے بڑی عیب والی بات ہے۔ میرا اول تو کوئی ایسا بیان ہی نہیں ہے، اور ساری باتیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا نمائندے ان کی ایک ایک بات کو ہوبہو عوام تک پہنچائیں گے۔

ابراہیم کے دادا کے مطابق بچہ شام کے وقت گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے گٹر میں جا گرا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مین ہول کئی دنوں سے بغیر ڈھکن کے پڑا تھا اور اہل محلہ نے کئی بار متعلقہ اداروں کو آگاہ بھی کیا تھا، مگر انتظامیہ نے کوئی اقدام نہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت ڈھکن رکھ دیا جاتا تو ایک معصوم جان نہ جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

اہل خانہ کے مطابق ابراہیم ایک ہی بچہ تھا اور خاندان کا مرکز تھا۔ دادا نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ بچے کی لاش جب گٹر سے نکالی گئی تو گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اسے اسکول بھیجنے کی تیاریاں کررہے تھے مگر شہر کے بگڑے ہوئے نظام نے سب کچھ ختم کردیا۔

ابراہیم کے دادا نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افسران کو معطل کیا جائے اور علاقے کے تمام کھلے مین ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں کا روزانہ کا مسئلہ ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اہل علاقہ نے بھی اس واقعے کو انتظامیہ کی کھلی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں میں کھلے مین ہولز ایک مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ رہائشیوں کے مطابق شہر بھر میں نکاسی آب کا نظام بدتر ہو چکا ہے اور شکایات کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟