روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے بھارت پہنچ رہے ہیں اور اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تاہم بھارت سے دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جن پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اتر پردیش میں وارانسی سے غیر معمولی مناظر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں مقامی لوگوں نے روسی صدر کے استقبال کے لیے آرتی کی اور ایک ویلکم مارچ بھی نکالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر سوال اٹھایا گیا کہ یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین اس کا مذاق بھی اڑاتے نظر آئے۔
#WATCH | Uttar Pradesh | People perform aarti and hold welcome march in Varanasi ahead of Russian President Vladimir Putin's visit to India (03.12) pic.twitter.com/Zibbpy423A
— ANI (@ANI) December 3, 2025
اشوک سوائن نے لکھا کہ پیوٹن بھارت میں ہندوتوا گروپ کے لیے نیا خدا بن چکے ہیں۔ ٹرمپ کے مودی کو نظرانداز کرنے کے بعد بھارت کے ہندو بالادست پیوٹن کی عبادت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھارت کو مذاق بنا رہے ہیں۔
Putin is new God for the Hindutva Gang in India! After Trump ditched Modi, India’s Hindu supremacists have started worshipping Putin. These morons are turning India to a laughingstock! pic.twitter.com/A2iaf53guq
— Ashok Swain (@ashoswai) December 3, 2025
ایک صارف نے اس منظر کو دیکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا اور لکھا یار مت کرو شرمندگی ہو رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آرتی اتاری جا رہی تھی، صارف نے سوال کیا کہ وارانسی والے یہی سب کرتے رہتے ہیں کیا؟‘
Varanasi wale yehi sab karte rehte hain kya pic.twitter.com/XByvZkd4ja
— Komal (@Komal_Indian) December 4, 2025
ایک بھارتی صارف نے طنزاً لکھا کہ ہم ’سوامی پیوٹن‘ مندر کب کھولنے جا رہے ہیں؟
When are we gonna open the Swamy Putin temple?
— TN_libertarian | விடுதலைவாதி (@libertarian_TN) December 4, 2025
پریاگ نامی صارف نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے، کم از کم اپنی پوجا اور آرتی کی تو عزت کریں، کسی کی بھی آرتی اتانا شروع کر دیتے ہیں۔
Kya hi desh hai yaar, atleast respect your pooja aarti, kisi ki bhi aarti utarna chalu kar dete hain 😶 pic.twitter.com/YCoY75pIUc
— Prayag (@theprayagtiwari) December 4, 2025
اطہر سلیم لکھتے ہیں کہ پہلے انڈین ڈونلڈ ٹرمپ کو پوج رہے تھے پھر ٹرمپ نے مئی کی جنگ کے بعد انڈیا کی ایسی ستھری کی کہ پوری دنیا نے دیکھا، اب پیوٹن انڈیا کا دورہ کرنے آرہا ہے تو انڈین پیوٹن کے بت بناکر پوجا کررہے ہیں۔
اے لو، پہلے انڈین ڈونلڈ ٹرمپ کو پوج رہے تھے، بُت بنا رہے تھے، پھر ٹرمپ نے مئی کی جنگ کے بعد انڈیا کی ایسی ستھری کی کہ پوری دنیا نے دیکھا🤭، اب پیوٹن انڈیا کا دورہ کرنے آرہا ہے تو انڈین پیوٹن کے بُت بناکر پوجا کررہے ہیں 😂 pic.twitter.com/EDdyYqeFmj
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) December 4, 2025
بشارت چوہدری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار بھارت کے گرنے والے رافیل کی تعداد بتانے پر انڈیا نے روسی صدر پیوٹن کی پوجا شروع کردی۔
ٹرمپ کی جانب سے بار بار بھارت کے گرنے والے رافیل کی تعداد بتانے اثر انڈیا نے پیوٹن کی پوجا شروع کردی۔ pic.twitter.com/UqfXfi21Fn
— Basharat Chaudhry (@BasharatCh9975) December 4, 2025
واضح رہے کہ پیوٹن جمعرات کو 23ویں بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔ یہ ان کا 2021 کے بعد اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلا دورہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 2 روزہ دورہ بھارت کی اس کوشش کا امتحان ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو کس طرح برقرار رکھتا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں واشنگٹن کی جانب سے بڑھتے دباؤ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کا دورہ بھارت، کن اہم معاملات پر گفتگو ہوگی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی خودمختاری کا اظہار بھی ہے، کیونکہ بھارت کے لیے اسٹریٹجک خودمختاری دکھانا اہم ہے۔
روس بھارت کو ایک برابر کے پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور یہ دورہ یورپ اور امریکا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ دباؤ کے باوجود نئی دہلی اورماسکو سیکیورٹی، توانائی اور کثیرالجہتی فورمزمیں تعاون جاری رکھیں گے۔














