کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث عمارت منہدم ہوگئی ہے، اور 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، دکانداروں کو بھاری نقصان کا سامنا
فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا ہے اور اسے بجھانے کے لیے فوری کارروائی جاری ہے۔
فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 12 سے زیادہ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے کے لیے فیکٹری میں مصروف ہیں، جبکہ فیکٹری کے اطراف موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
فیکٹری کے گرد موجود دیگر اداروں کی فائر ٹیموں کو بھی امدادی کارروائی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
چوکیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ چند بچے ہو سکتے ہیں، جو فیکٹری میں چوری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ چوری کے دوران بچوں نے پینٹ، شرٹس اور کوٹ وغیرہ چوری کیے اور فیکٹری سے جاتے ہوئے آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی: بورنگ کے دوران لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیا زیرزمین گیس کا بڑا ذخیرہ موجود ہے؟
چوکیدار کے مطابق فائربریگیڈ پہنچنے میں قریباً آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی۔














