نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی منظوری دے دی

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نواز شریف نے کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کا حق ہے اور انہیں یہ سہولت بہت پہلے مل جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنے پر خوشی ہے۔

اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بتایا کہ یہ تاریخی پراجیکٹ عوام کی سہولت اور شہر کی ترقی کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہوگا اور روزانہ قریباً 51 ہزار مسافر اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: خبردار! حکومت کا عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ

’منصوبے کے تحت 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی، جو شہر میں جدید ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کریں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟