وسیم اکرم اب بھی سب سے عظیم، آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی عاجزی

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے گابا میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وسیم اکرم کو لاثانی بولر ماننے والے مچل اسٹارک کو آخرکار یہ اعزاز خود وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے سونپ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے

ایشیز سیریز کے دوران اسٹارک نے انگلش بیٹرز کو جارحانہ رفتار اور مہارت بھری بولنگ سے پریشان کیے رکھا۔

پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں وہ آسٹریلیا کے واحد تجربہ کار فاسٹ بولر تھے، اور دوسرے میچ میں اسپنر نیتھن لائن کی عدم شمولیت نے ان کی ذمہ داری مزید بڑھا دی۔

 https://Twitter.com/ESPNcricinfo/status/1996557609386827927

تاہم اسٹارک نے پہلی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کے بعد گابا میں بھی نئے اور پرانے دونوں گیند سے بہترین اسپیل کیے اور ایک بار پھر ابتدائی اہم وکٹ حاصل کی۔

وسیم اب بھی مجھ سے کہیں بہتر بولر ہیں، اسٹارک کا مؤقف

آسٹریلیا میں ایشیز شروع ہونے سے قبل اسٹارک کے پاس 402 ٹیسٹ وکٹیں تھیں، پرتھ ٹیسٹ میں انہوں نے 7 وکٹیں لے کر کیریئر کی بہترین بولنگ کی، پھر دوسری اننگز میں 3 مزید وکٹوں کے ساتھ میچ میں 10 شکار مکمل کیے۔

گابا میں بھی ان کی دھواں دھار کارکردگی جاری رہی ٹاپ آڈر، نائب کپتان اور پھر لوئر آڈر، سب ان کے تیز رفتار حملوں میں جکڑے گئے، خاص طور پر گلابی گیند کے ساتھ ان کے اعداد و شمار ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:176 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بولنگ، کیا مچل اسٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

418 ٹیسٹ وکٹوں تک پہنچنے کے باوجود اسٹارک نے اپنی انکساری برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بعد میں غور کریں گے۔

’۔۔۔ لیکن میرے نزدیک وسیم اب بھی مجھ سے کہیں بہتر بولر ہیں۔ وہ اب بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز مین سرفہرست ہیں اور کھیلنے والے عظیم ترین بولرز میں شامل ہیں۔‘

سُپراسٹارک! فخر ہے تم پر، وسیم اکرم کا رد عمل

گابا ٹیسٹ کے دوران ہی اسٹارک نے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اپنی 415 ویں ٹیسٹ وکٹ مکمل کی، جس کے ساتھ انہوں نے وسیم اکرم کے 414 وکٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دن کے آخری اوور میں مچل اسٹارک نے ہربھجن سنگھ کا ریکارڈ بھی عبور کر لیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس تاریخی موقع پر خود وسیم اکرم نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسٹارک کو مبارکباد دی اور انہیں ’گریٹسٹ لیفٹ آرم سیمَر‘ کا ’بیٹن‘ پیش کیا۔

’سپر اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے ہی تمہیں اس مقام تک پہنچایا۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میرا ریکارڈ توڑ دو، میں خوشی سے یہ اعزاز تمہیں دیتا ہوں، اسی طرح بلندیوں کو چھوتے رہو!‘

آسٹریلیا کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر

گابا میں 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مچل اسٹارک آسٹریلیا کی تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں، ان سے آگے صرف شین وارن، گلین میک گرا اور ان کے ساتھی نیتھن لائن ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر تقریباً 750 وکٹوں کے قریب پہنچنے والے مچل اسٹارک، بریٹ لی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب میک گرا اور وارن کے بعد آسٹریلیا کے تیسرے کامیاب ترین بولر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب