عالمی ویب انفراسٹرکچر فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر جمعے کے روز اچانک بندش کا شکار ہوگئی، جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد بڑی ویب سائٹس اور آن لائن خدمات متاثر ہوئیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کلاؤڈ فلیئر اپنے ڈیش بورڈ اور متعلقہ اے پی آئیز میں درپیش مسائل کی تحقیقات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر: گڑبڑ کے پیچھے کلاؤڈ فلیئر، یہ ہے کیا؟
کلاؤڈ فلیئر کے وسیع نیٹ ورک کے مختلف حصے متاثر ہونے کے باعث صارفین کو 500 انٹرنل سرور ایررز، ناکام درخواستوں اور ٹوٹے ہوئے انٹیگریشنز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
🚨 Cloudflare Outage Update 🚨
Cloudflare just confirmed an ongoing issue affecting the Dashboard and Cloudflare APIs.
Users may see 500 Internal Server Errors, failed requests, or broken integrations.⚠️ What’s impacted:
• Cloudflare Dashboard
• Cloudflare APIs (many tools +… pic.twitter.com/ssjZWsm0yv— Dargslan (@DargslanX) December 5, 2025
آؤٹیج پر نظر رکھنے والے آزاد پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کی بندش جمعہ کے روز یعنی 5 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے اپنے عروج پر تھی۔
مزید پڑھیں:ایکس کا لوکیشن فیچر، شفافیت کی نئی لہر یا پرائیویسی کا خطرہ؟نئی بحث چھڑ گئی
واضح رہے کہ کلاؤڈ فلیئر دنیا بھر میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور ویب سیکیورٹی خدمات فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے۔
کمپنی نے اپنے اسٹیٹس اپڈیٹ میں سرکاری طور پر بندش تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پورٹل مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور صارفین کو مختلف آن لائن سروسز تک رسائی میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔













