ایک وقت میں دنیا کے سرفہرست سیاحتی شہر لندن کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جو اب عالمی درجہ بندی میں 18ویں مقام پر جاپہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پُرامن اور پُرسکون ٹاپ 10 ممالک کون سے ہیں؟
لندن کے برعکس پیرس نے مسلسل 5ویں سال دنیا کے سب سے پرکشش شہر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
سی این این کے مطابق یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی جاری کردہ ٹاپ 100 سٹی ڈیسٹی نیشنز انڈیکس رپورٹ میں فرانسیسی دارالحکومت ایک بار پھر پہلے نمبر پر رہا جبکہ لندن کی پوزیشن پچھلے سال کے بعد مزید خراب ہوگئی۔
پیرس میں نوٹرے ڈیم کی دوبارہ تعمیر کے بعد کھلنے اور پی ایس جی کی چیمپیئنز لیگ میں فتح نے سیاحوں کی آمد میں اہم کردار ادا کیا۔
شہر کی کامیاب سیاحتی پالیسی اور مضبوط انفراسٹرکچر نے بھی سنہ 2025 میں بڑی تعداد میں سیاحوں کو متوجہ کیا۔
مزید پڑھیے: چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل
یورپ نے ایک بار پھر ٹاپ 10 کی فہرست پر غلبہ حاصل کرلیا جس میں 6 یورپی شہر شامل ہیں۔
درجہ بندی کی بنیا کون سے عوامل؟
گزشتہ برس لندن ٹاپ 10 سے نکل کر 13ویں نمبر پر آیا تھا لیکن اب مزید نیچے کھسک کر 19ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے دنیا کے شہروں کی درجہ بندی مختلف عوامل کی بنیاد پر کی جن میں سیاحت، صحت و سلامتی، پائیداری اور اقتصادی کارکردگی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں پاکستان کے کتنے شہر شامل؟
2025 کے ٹاپ 10 شہر بالترتیب اس طرح ہیں پیرس، میڈرڈ، ٹوکیو، روم، میلان، نیویارک، ایمسٹرڈیم، بارسلونا، سنگاپور اور سیول۔













