روزمرہ کی چھوٹی سرگرمیاں، جیسے کہ سیڑھیاں دوڑنا، گھر کے اردگرد تیز چلنا، یا بچوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلنا، آپ کی صحت بہتر بنا سکتی ہیں اور زندگی لمبی کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سردیاں رومانس کا موسم لے آتی ہیں، اس دوران رومانٹک موڈ کے پیچھے کیا سائنس ہے؟
محققین کا کہنا ہے شدت والی مختصر روزمرہ سرگرمی کو ایکسرسائز اسنیکنگ یا اسنیکٹویٹی بھی کہا جاتا ہے جس میں ورزش کے روایتی سخت پروگرام کی بجائے معمول کی سرگرمیوں کو تھوڑی شدت کے ساتھ کرنا شامل ہے۔
25,241 افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف روزانہ 3 سے 4 منٹ کی اسنیکٹویٹی سے قبل از وقت موت کے خطرے میں 40 فیصد کمی اور دل کی بیماریوں کے خطرے میں 49 فیصد کمی ممکن ہے۔
مزید پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟
اسی طرح روزانہ 2 سے 3 ہزار قدم چلنے سے بھی دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
آسان طریقے
اسنیکٹویٹی میں شامل کچھ آسان کاموں میں سیڑھیاں تیز رفتاری سے چڑھنا، گھر کے اردگرد تیز چلنا، بچوں یا پالتو جانوروں کے ساتھ زیادہ توانائی کے ساتھ کھیلنا، گھریلو کام یا باغبانی کو تیز اور پرجوش انداز میں کرنا شامل ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یہ چھوٹے وقفے والے سرگرمی کے فائدے شدید بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی مضبوطی میں بھی مددگار ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے۔
مزید پڑھیں: بڑھتی عمر کا چہرہ قبول کرنا مشکل کیوں، اس کو جاذب نظر کیسے بنایا جائے؟
یہ طریقہ وقت کی کمی والے افراد کے لیے بہترین ہے کیونکہ صرف چند منٹ کی سرگرمی دن میں کئی بار کرنا کافی ہے اور یہ مہنگے جِم یا ورزش کے آلات کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔














