رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کے عمران خان کے لیے سخت الفاظ، کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کہ ملک کو اس وقت دہشتگردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے، اور اگر سیاسی استحکام پیدا ہو جائے تو معیشت بھی خود بخود بہتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ان کا ہے اور فوج بھی، وہ صرف اداروں کے سیاست میں کردار کے مخالف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہوچکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر خطرات کا محور ایک ایسا شخص ہے جو اپنی ذات کا قیدی بن چکا ہے۔ یہ شخص اپنی خواہشات اور مفادات کو ریاستِ پاکستان سے بالاتر سمجھتا ہے، اس کا یہ طرزِ فکر ملک کی قومی سلامتی کے لیے واضح خطرہ بنتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس اب 9 مئی کا کوئی کیس نہیں، تمام سول کورٹس کو منتقل ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کرے گی، فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔













