یورپی یونین نے ایکس پر 12 کروڑ یورو جرمانہ کیوں عائد کیا؟

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 12 کروڑ یورو جرمانہ عائد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ایکس صارفین کو گروک اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کیوں دی؟

یورپی کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دیا۔ یہ بیجز 2022 میں ایلون مسک کی کمپنی خریداری کے بعد پیڈ فیچر میں تبدیل کیے گئے تھے۔

کمیشن نے کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ ایکس مشتہرین کی واضح فہرست فراہم کرے تاکہ دھوکہ دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی مہمات کے دوران شفافیت یقینی ہو، لیکن ایکس اس میں ناکام رہی۔ مزید یہ کہ کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت تمام نوکریاں ختم کر دے گی، ایلون مسک کا انتباہ

یہ جرمانہ یورپی یونین کی ڈیجیٹل سروس ایکٹ کے تحت 2 سالہ تحقیق کے بعد عائد کیا گیا ہے، تاہم غیر قانونی مواد اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟