اسلام آباد راولپنڈی میٹرو روٹ پر میراتھن کا انعقاد، سینکڑوں مقامی اور غیرملکی رنرز کی شرکت

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد نائٹ رن کلب کی جانب سے اتوار کی صبح اسلام آباد-راولپنڈی میٹرو روٹ پر رننگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ میں ہاف میراتھن اور 5 کلو میٹر دوڑ کی دو کیٹیگریز شامل تھیں۔ 5 کلو میٹر ریس کا آغاز اسلام آباد کے کچہری میٹرو اسٹیشن سے ہوا اور اختتام ڈی چوک پر کیا گیا، جبکہ ہاف میراتھن راولپنڈی کے صدر میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر ڈی چوک اسلام آباد میں مکمل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے

‘ٹوین سٹی رن’ کے نام سے جڑواں شہروں کے میٹرو روٹ پر ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن تھی جس میں مرد، خواتین، بچے اور غیر ملکی شہریوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

دوڑمیں شامل رنرز نے اسلام آباد کے دلکش مناظر اور راولپنڈی کی چہل پہل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایونٹ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات جبکہ دیگر شرکا میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔

ایونٹ کے دوران میٹرو بسوں کے ذریعے شرکا کو خصوصی شٹل سروس بھی فراہم کی گئی، جس سے دوڑ سے پہلے اور بعد میں آمدورفت میں سہولت رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp