حب آٹو کراس ریلی کا اختتام، شامیق سعید نے فتح حاصل کرلی

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حب آٹو کراس ریلی میں شامیق سعید نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شامیق نے 1.2 کلومیٹر کا فاصلہ 47.54 سیکنڈ میں طے کیا اور ساتھ ہی فاسٹیٹ آف دا ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: حب آٹو کراس ریلی کا آغاز، اسٹاک اور روکی کیٹگریز میں مقابلے جاری

پری پئیرڈ بی کیٹگری میں عمر کھوڑو فاتح رہے، جنہوں نے 48.79 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کیا۔ روکی کیٹگریز میں دانیال احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کیٹگری میں واحد خاتون شریک، لائبہ حسین 7ویں پوزیشن پر رہیں، انہوں نے ایک منٹ 8 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔ پری پئیرڈ ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی ٹاپ پررہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

اسٹاک اے کیٹگری میں مبشیر شیخ، اسٹاک بی میں یاسر، اسٹاک سی میں عاصم اور اسٹاک ڈی میں سالک ساجد فاتح قرار پائے۔ ریس کے دوران تمام شرکا نے دلچسپ مقابلہ پیش کیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp