مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کردیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہاکہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔ آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک نیا سیسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘، عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان سے سیاسی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیا اور کہاکہ ایک شخص ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، لیکن اب اس کی سیاست ختم ہو گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان

دوسری جانب آج پی ٹی آئی نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل