الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔

اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جوابی خط کے ذریعے پی ٹی آئی کی قانونی صورتحال کی وضاحت بھی کردی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

جوابی خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی شمولیت کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس ابھی زیرِ التوا ہے اور خود تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس صورت حال میں نہ انہیں پارٹی چیئرمین مانا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی سینیٹر کی شمولیت کے فیصلے کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کو عدالت میں لے جانے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات ہوئے تو آزاد سینیٹرز نے پارٹی جوائن کی تھی اور اس حوالے سے خط انہوں نے 13 نومبر کو الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا، لیکن 26 نومبر کا جواب انہیں آج موصول ہوا، جس میں ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن: چیئرمین سمیت اہم پارٹی عہدوں پر بلا مقابلہ انتخاب

ان کے مطابق یہ نہایت افسوس ناک عمل ہے اور وہ اس فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی پر پابندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی رجسٹرڈ ہی نہیں، تو پھر اس پر پابندی کیسے لگ سکتی ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں