خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا نے اپنے منگیتر پلاش موچل سے شادی پہلے موخر کی لیکن اب شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کی پروپوزل ویڈیو سمیت وہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں جن میں ان کے منگیتر نظر آ رہے تھے۔

بھارتی کرکٹر سمریتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی 24 نومبر 2025 کو ہونا تھی، تاہم شادی سے چند گھنٹے قبل ہی سمریتی کے والد کی طبیعت بگڑنے اور اسپتال منتقل ہونے کے باعث تقریب ملتوی کر دی گئی۔

اگلے روز پلاش موچل بھی سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

چند روز تک اس بات کی شدید بحث جاری رہی کہ شادی ہو گی یا نہیں، لیکن اتوار کے روز دونوں نے اپنے بیانات کے ذریعے واضح کر دیا کہ اب شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔

منگیتر نے پروپوزل ویڈیو اور ورلڈ کپ جیت کی کلپ بھی ڈیلیٹ کر دی

شادی منسوخی کے اعلان کے بعد دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کیا۔
سمریتی مندھنا نے اپنے اکاؤنٹس سے شادی اور پری ویڈنگ تقریبات سے متعلق تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دیں۔

اب پلاش موچل نے بھی وہ تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنا شروع کر دی ہیں جن میں وہ سمریتی کے ساتھ نظر آتے ہیں، جن میں پروپوزل ویڈیو اور ویمنز  کرکٹ ورلڈ کپ جیت کے جشن کا  کلپ بھی شامل ہے۔ تاہم ان کے اکاؤنٹس پر کچھ ایسی پوسٹس اب بھی موجود ہیں جن پر عوام کی جانب سے شدید تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پلاش موچل کا مؤقف

پلاش موچل نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے ذاتی تعلقات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت تکلیف دہ رہا کہ لوگ بغیر کسی بنیاد کے افواہوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ میری زندگی کا مشکل ترین دور ہے، لیکن میں اسے وقار کے ساتھ قبول کروں گا۔ امید ہے کہ بطور معاشرہ ہم غیر مصدقہ خبروں پر فیصلہ صادر کرنے سے پہلے رُکنا سیکھیں گے۔

سمریتی مندھنا کا بیان

دوسری طرف سمریتی مندھنا نے بھی اپنے بیان میں شادی منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں میری زندگی سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہوئیں، اور اب ضروری ہے کہ میں واضح کروں کہ شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔
میں ایک پرائیویٹ زندگی گزارنے والی انسان ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور ہمیں اپنے طور پر آگے بڑھنے دیں۔

اپنے کیریئر کے حوالے سے سمریتی نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ میں بھارت کے لیے کھیلتی رہوں اور مزید ٹرافیاں جیتوں۔ یہی میرا فوکس ہے۔
آپ سب کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘